بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا، ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔

سابق اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ اب وہ پرانا قانون ہے تو اس کے مطابق ہی عدالت کے لیے ان کو چھوڑنا کافی مشکل ہوگا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ایک فیصلہ عدالت میں آتا ہے، جس کی بنیاد قانون، واقعات، ایشو پر ججز کی سوچ ہوتی ہے، لیکن جو فیصلہ باہر آتا ہے وہ ایک اور قسم کا فیصلہ ہوتا ہے۔

 بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ سمیت سارے ادارے 2 باتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت تو خود کہتی ہے کہ ابھی عمران خان کے خلاف کیسز آنے ہیں، خواجہ آصف نے کل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مزید کیسز آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.