منگل8؍ذوالحجہ 1444ھ27؍جون 2023ء

’ایک نئی شروعات‘ نوجوت سنگھ سدھو نے ہونیوالی بہو کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹر، بھارتی کانگریس لیڈر، ٹی وی کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو نے سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔

بھارتی پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ اکاؤنٹ، ٹوئٹر پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کی ہونے والی بہو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ایک نئی شروعات۔‘

نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں میں اُن کی بیوی نوجوت کور سدھو، بیٹی رابعہ سدھو، بیٹے کرن سدھو اور ہونے والی بہو عنایت رندھاوا کو دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کانگریس لیڈر کو 10 ماہ کی قید کے بعد 2 اپریل 2023ء کو پٹیالہ سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

59 سالہ نوجوت سنگھ سدھو 34 سال قبل پیش آنے والے ایک روڈ حادثے کے نتیجے میں ہونے والی  65 سالہ شخص کی موت کے سبب اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.