بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک موٹر سائیکل پر 3 بکروں کی سیر، ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ صارفین نے موٹرسائیکل اور رکشے پر بیٹھے اونٹ کو تو دیکھ رکھا ہے مگر اب عید کے قریب بکرے بھی موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوتی نت نئی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو نے سب ہی ’بکرا لوَرز‘ کے دل جیت لیے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی نہایت مہارت کے ساتھ موٹرسائکل کو متوازن رکھتے ہوئے 3 بکروں کو موٹرسائیکل کی سواری کروا رہا ہے۔

اس دوران بکرے پریشان اور تنگ نظر آنے کے بجائے نہایت پرسکون حالت میں موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں اور آس پاس کے مناظر کا بڑے اطمینان سے نظارہ کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو بے حد پسند کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.