پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ٹرافی پشتون اسکواش ہیروز کی وجہ سے واپس آئی ہے۔
ریحام خان نے مزید کہا کہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے حمزہ خان بھی جہانگیر خان اور جان شیر خان کے نقش قدم پر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے حمزہ خان مصر کے کھلاڑی کو ہرا کر ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے۔ حمزہ نے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو 1-3 سے شکست دی۔
37 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔
اس سے قبل 1986ء میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔
Comments are closed.