امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے ایک مجرم کو شہزادہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، بے انتہا وسائل خرچ کر کے میڈیا پر اس شہزادے کو دکھایا گیا۔
انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں تو جمہوریت کا طریقہ اختیار کریں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں تو جمہوریت کا طریقہ اختیار کریں، ابھی بھی نگراں حکومت میں ن لیگ کے ہی لوگ ہیں اور ان کے دور میں ہی آپ آئے ہیں، لوگوں کے ذہن میں باتیں اچھی طرح سمجھ آ رہی ہے۔
پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمت اور سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، برطانیہ، یورپ اس دہشت گردی میں شامل ہیں، دو ریاستوں کا نظریہ دینے والے غدار ہیں، اسرائیل کی حالیہ بمباری میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو سپورٹ کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے، مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالے، حکومت فلسطین کا ساتھ دے، پاکستان بنتے وقت فیصلہ ہوا تھا اسرائیل کا وجود نہیں ماننا، ہم غزہ کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
Comments are closed.