پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میرے جیسا بندہ بھی بہک گیا تھا کہ ایک لیڈر آیا ہے اور وہ نیا پاکستان بنائے گا۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مجھ پر کسی کا کوئی احسان نہیں، صوبے میں یہ لوگ حکومت نہیں بنا سکتے تھے اس لیے میرے حوالے کر دی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میرے بغیر یہ لوگ حکومت نہیں چلا سکتے تھے، نہ اُن میں کوئی اہل تھا، بانی پی ٹی آئی پارٹی میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا، اپنے مطلب کیلئے بندے کو استعمال کرکے پھر اُسے نکال دیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ ملک میں انتشار پھیلایا گیا تاکہ ملک ترقی نہ کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے دو دفعہ وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کیا اور مکر گئے، مجھے صدر پاکستان بنانے کی بھی آفر کی، وہ مجھے صوبے سے نکالنے کے بعد سیاست سے بھی نکالنا چاہ رہے تھے۔
Comments are closed.