ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے ہیں۔

احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی کیمپ آفس قائم کر دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں جبکہ سبیل بھی لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک لگایا گیا ہے جہاں پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا میں کیمپ آفس وزارتِ خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.