یقیناََ یہ سب کے لیے تھوڑی ناقابلِ یقین بات ہوگی کہ امریکا کی ایک خاتون اپنی ایک غلطی کی وجہ سے مالدار بن گئی، جبکہ ایسا حقیقت میں ہوا ہے۔
انسان کی زندگی میں کبھی کبھی ناخوشگوار واقعات بھی اس کے لیے خوش قسمتی ثابت ہوسکتے ہیں۔
امریکا میں بالکل ایسا ہی ایک واقعہ ایک خاتون کےساتھ اس وقت پیش آیا، جب خاتون سے ایک شخص اچانک ٹکرا جاتا ہے اور اس دوران خاتون سے ایک غلط بٹن دب جاتا ہے جس کے بعد وہ ایک کروڑ کی مالکن بن گئی۔
لاس اینجلس میں لاکویڈرا ایڈورڈز نامی ایک خاتون سپرمارکیٹ میں گزشتہ برس نومبر میں پاوربال جیک پاٹ پر اپنی قسمت آزما رہی تھی کہ ایک بدتمیز شخص اس سے ٹکراجاتا ہے۔
جیسےہی وہ شخص خاتون سےٹکراتا ہے تو خاتون سے مشین کا ایک غلط بٹن دب جاتا ہے۔
لیکن یہ غلط بٹن دبنا خاتون کے لیے خوش قسمتی ثابت ہوا کیونکہ اس مشین کا یہ بٹن دبانے پر وہ ایک کروڑ ڈالر کی مالکن بن گئی۔
خاتون مشین سے اسکریچ کارڈ خرید رہی تھی اور غلط بٹن دبنے کی وجہ سے اس نے 30 ڈالر کا اسکریچ کارڈ خرید لیا۔
اس واقعہ پر خاتون کو شدید غصّہ آیا کیونکہ وہ اتنا مہنگا اسکریچ کارڈ لاٹری ٹکٹ نہیں خریدنا چاہتی تھی۔
خاتون سپر مارکیٹ سے باہر آئی اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اس اسکریچ کارڈ کےنمبر معلوم کئے۔
جس پر خاتون کو پتا چلا کہ ایک غلط بٹن دب جانے کی وجہ سے خریدے گئے اس مہنگے ٹکٹ سے اس کے لیے ایک کروڑ ڈالر نکلے ہیں۔
یہ ایک کروڑ ڈالر پاکستانی ایک ارب 80 کروڑ روپے کے برابر ہیں۔
Comments are closed.