مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئینی گارنٹی ہے اور اس کی کسٹوڈین پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں ہیں، ایک عدالت نے نواز شریف کا ٹرائل کیا اور سزا دی، دوسری عدالت سے وہ بھاگ گئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تیسری عدالت نے نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دیا، احتساب ایک مسلسل عمل کا نام ہے، اس میں اگر کوئی بری ہوتا ہے تو عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اگر کسی کو سزا ہوتی ہے تو اسے بھاگنا نہیں چاہیے۔
مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ جو اس ہاؤس میں کھڑے ہوکر کہتا تھا کہ یوسف رضا پہلے جاؤ عدالت سے بری ہوکر آؤ، نیچے اترو، جب اپنی باری آتی ہے تو بھاگ جاتے ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈز ہیں، ڈبل اسٹینڈرڈز قانون کی دنیا میں نہیں مانے جاتے، وہاں قانون سب پر لاگو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ واحد دور ہے جس میں جس پر الزام آیا حکومت نے اسے کہا کہ پہلے کلیئر کریں۔
بابر اعوان نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ رول آف لا 100 فیصد واپس آیا ہے۔
Comments are closed.