مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن ضرور ہوں گے لیکن اپنے وقت پر ہوں گے۔
وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو وہ کیسے ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متنازع طریقے سے الیکشن کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے سیلیکٹ نہیں ہوئے۔
Comments are closed.