بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک شخص نے ملک کو دنیا بھر میں اکیلا کردیا، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک شخص نے ملک کو دنیا بھر میں اکیلا کردیا ہے۔

حیدرآباد میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پی پی نے احتجاج کیا، اس موقع پر شرجیل میمن نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی، نااہلی اور بیروزگاری کا طوفان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی نااہلی کی وجہ سے پورا ملک تکلیف میں ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اس وقت عوام کا احتجاج فطری ہے، عوام خود سڑکوں پر نکلے ہیں اور چاہتے ہیں اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام چاہتی ہے کہ فوری عمران خان استعفیٰ دیں اور نئے الیکشن کرائے جائیں، نااہل حکمران کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

پی پی ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ آج کا احتجاج عمران خان کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوگا، بلاول بھٹو زرداری صاحب جب اگلی کال دیں گے تو عوام اسلام آباد پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.