جمعرات یکم رمضان المبارک 1444ھ23؍مارچ2023 ء

ایک سیاسی جماعت نے لاہور میں تماشہ لگایا ہوا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے۔

کراچی میں مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہم مل کر آگے بڑھیں گے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے، 75 سال ہو گئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرار داد منظور کی، مشکلات ہیں لیکن ان شاء اللّٰہ مل کر ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ قائدِ اعظم نے ہمیں سوچ دی کہ ہم پاکستان میں رہنے والوں کی خدمت کریں، قائد کے فرمان اور سوچ کو اپنالیں تو معیشت کو دوبارہ اوپر لے جا سکتے ہیں، ہم اس عزم کو لے کر نکلیں کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں بچت ایکسپو کے نام سے بچت بازار لگا رہے ہیں، اگر بچت ایکسپو کامیاب ہوا تو اسے ہر دو مہینے بعد لگائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.