ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

ایک ستارے کی حرکت نے سائنسدانوں کو اجنبی اور نایاب دنیا کا پتا بتا دیا

سائنسداں مسلسل اس جدوجہد میں ہیں کہ وہ زمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر زندگی کے آثار اور نئے سیاروں کو تلاش کرلیں ، جس کے لئے وہ نت نئی دریافتیں کرتے رہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئے سیاروں کی تلاش میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے ایسی ہی ایک اجنبی اور نایاب دنیا کے نادر نظاروں کو منظر عام پر پیش کیا ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کی جانب سے شائع کردہ مطالعے کے مطابق گزشتہ روز شائع ہونے والا نیا مقالہ مستقبل میں نئے سیاروں کی دریافت کے لئے اہم اور لازمی جز ثابت ہوگا۔

اس مقالے کے مطابق ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم جس کی سربراہی ڈاکٹر تھائین کیوری کر رہے تھے، نے ایک ستارے اور اس کے ساتھی سیاروں کی درست شناخت کرنے اور پھر گیس سیارے کی تصویر بنانے میں کامیاب رہے، جسے HIP 99770b کا نام دیا گیا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر سائمن مرفی بھی اس تحقیق میں شامل تھے، ان کے ستاروں کے علم نے HIP 99770b اور اس کے میزبان ستارے کا مزید تفصیلی پروفائل بنانے میں مدد کی۔

ڈاکٹر سائمن مرفی کے مطابق براہ راست ذہنی تصورات پتہ لگانے کا ایک بہت اہم طریقہ ہے جو ہمارے اختیار میں ہے، لیکن اب تک اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے صرف 20 کے قریب ایکسوپلینٹس ( ایسے سیارے جو سورج کے سوا کسی اور ستارے کا چکر لگاتے ہیں ) کو دریافت کیا گیا ہے۔

سیاروں کو تلاش کرنے کا یہ نیا طریقہ زمین جیسے کسی سیارے کی تلاش، اس کی شناخت اور اس کی خصوصیات کو جاننے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.