افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک سال میں ٹی ٹی پی کے پینتیس سے چالیس ارکان افغانستان سے پکڑے گئے، داعش کے ارکان بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیے گئے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان سرزمین کسی ملک بشمول پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب ذبیح اللّٰہ مجاہد نے مولانا فضل الرحمٰن کو افغانستان آنے کی سرکاری دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمٰن پاکستان، پاکستانی عوام سے متعلق افغان عوام اور امارت اسلامیہ کے عزائم سے آگاہی حاصل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی نہیں چاہتے پاکستان سے تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔
Comments are closed.