وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں، تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022ء سے ہوگا، ڈسپریٹی الاؤنس ایسے ملازمین کو ملے گا جنہیں مکمل الاؤنس نہیں مل رہے۔
وفاقی حکومت نے صوبوں کو تنخواہوں میں اضافہ اپنے فنڈز سے دینے کی سفارش کی ہے جبکہ کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں رہنے والوں کی پروموشن سمری بھی تیارکی ہے۔
Comments are closed.