بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک دہشت گرد کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور دوسرے کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے بات نہیں بنے گی، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایک دہشت گرد کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور دوسرے کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے بات نہیں بنے گی، حکومت اور ریاست دوغلہ پن چھوڑ دیں۔

سینیٹ اجلاس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سیالکوٹ کے شرمناک واقعہ میں کون ملوث تھا، اس کی تحقیق ہونا باقی ہے، پورا ملک جانتا ہے کہ یہ وہی سوچ ہے جس کے سامنے چند دن پہلے حکومت نے ہتھیار ڈالے تھے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک کی بلائیں لینے اور دوسرے کیلئے بلا بن جانے کی دوغلی پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

 سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ آج کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن کسی کو کچھ پتہ نہیں یہ مذاکرات کون کر رہا ہے؟، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کہاں ہورہے ہیں؟، کن شرائط پر ہو رہے ہیں؟، کون سہولت کار ہے؟، آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بھی کچھ پتہ نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ، مقدمات اور ریفرنسز حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہیں، حکومت کو اپنی ترجیحات بدل کر قومی مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.