گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج اکٹھے ہورہے ہیں، ہم ملاقاتوں سے نہیں گھبراتے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں واقع کے پی ٹی گراؤنڈ میں گلوبل سوکر وینچر اور کامیاب پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ جب سے حکومت میں آئے ہیں، جانے کا سن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے ہم جانے والے نہیں ہیں، ان تلوں میں تیل نہیں، اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والے جھک جھک کر ایک دوسرے کو سلامیاں دے رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جو ادارے کام کرنا چاہتے ہیں وہ آگے آئیں مل کر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بتائیں کہ انھوں نے سندھ میں نوجوانوں کیلئے کیا کیا، کامیاب پروگرام سے سندھ کے نوجوان سب سے زیادہ مستفید ہوئے ہیں۔
Comments are closed.