بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک دن میں ویکسینیشن کانیا ریکارڈ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ویکسین نہ لگائے جانے پر سختیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد کی ویکسینیشن ہوئی۔

کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین سینٹر پہنچ گئی۔

ملک میں اب تک 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار55 ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک روز میں اس موذی مرض سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 67 ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.