جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایک جیسے نام کی وجہ سے آئی پی ایل آکشن میں پریتی نے غلطی سے دوسرا کھلاڑی چن لیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) آکشن کے دوران پنجاب کنگز کی اونر پریتی زنٹا غلطی کر بیٹھیں، کھلاڑیوں کے ایک جیسے ناموں کی وجہ سے وہ دھوکا کھا گئیں۔

گزشتہ دنوں آئی پی ایل سیزن 2024 کےلیے کھلاڑیوں کی آکشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انڈین پریمیئر لیگ میں آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنزکو سب سے مہنگے داموں خریدے جانے پرسوال اُٹھا دیا۔

انڈین پریمیئر لیگ آکشن کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب ایک جیسے نام والے دو پلیئرز کی خریداری کا وقت آیا۔

پنجاب کنگز کی آنر پریتی زنٹا جو 19 سال کی ششانک سنگھ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے 32 سال کے ششانک سنگھ کی بولی لگا کر انہیں20 لاکھ بھارتی روپوں کی بیس پرائس میں خرید لیا، جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تب تک بولی ہوچکی تھی۔

ہریتی زنٹا نے ہاتھ اٹھا کر اپنی لگائی بڈ بدلنا چاہی لیکن اس وقت دیر ہوچکی تھی، اینکر نے کہا کہ یہ پلیئر اب آپ کی ٹیم کا ہو چکا ہے۔

19 سالہ سشانگ سنگھ تو ان سولڈ رہے لیکن 32 سالہ سشانک پنجاب کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

اگلے دن پنجاب کنگز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس ہی ششانک سنگھ کو اپنی ٹیم میں لینا چاہتے تھے۔

32 سالہ ششانک سنگھ نے پنجاب کنگز کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد کنفیوژن کو ختم کرنے اور خود پر اعتماد کرنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.