ملک میں مسلسل دوسرے روز قیمت میں بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک مرتبہ پھر ڈیڑھ لاکھ روپے کا ہندسہ عبور کر گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3050 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2615 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا ایک لاکھ 29 ہزار 587 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار 711 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.