ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی ہوگئی۔
اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 5573 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 97 ہزار 874 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 33 ڈالر کی کمی کے بعد 2 ہزار 5 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.