منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی

ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 13 ڈالر کمی کے بعد 1927 ڈالر فی اونس ہے۔

گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.