جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 200 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 824 ڈالر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.