
ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 46 ہزار روپے ہے۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 25 ہزار171 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر بڑھ کر 1733 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 550 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments are closed.