بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 50 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہو کر 1783 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 9900 روپے کمی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.