بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تعیناتی کی وجہ سے عمران خان یہ سب کر رہا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی کی وجہ سے عمران خان یہ سب کر رہا ہے، عمران خان نے کہا تھا وہ اہم تعیناتی موخر کی جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے  کہا کہ عمران خان ایک تعیناتی کے لیے بےچین ہے اور اس کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، عمران خان کا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات کے بعد وہ تعیناتی کی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر جلسے اور لانگ مارچ کرنے سے تعیناتی موخر ہو جاتی ہے تو ہر تین سال بعد یہ ہی ہوا  کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کچھ کر رہا ہے اس کا مقصد الیکشن کی تاریخ لینا نہیں، اگر الیکشن کی تاریخ لینا مقصود ہے تو عمران خان تعیناتی کی بات کیوں کرتا ہے؟

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کس مقصد کے لیے کرنا چاہتا ہے سب کو سب معلوم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.