بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

ایک بہترین کتاب کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہوتی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک بہترین کتاب کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔

کراچی میں محکمہ آرکائیوز کے زیر اہتمام انڈس سولائزیشن پر کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں آرکائیوز پر توجہ دی جا رہی ہے، بین الاقوامی طرز پر دستاویزات کو منظم انداز میں اکٹھا کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بہترین کتاب کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہوتی، آرکائیوز سے نوجوان نسل اپنے آبا و اجداد اور تاریخی پسں منظر سے آگاہ ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولوں کےطلبہ اور طالبات بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ آرکائیوز میں مسودے، اشاعتیں، نایاب کتب، جریدے، پرانے اخبارات اور نقشے شامل ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح، لیاقت علی خان سمیت دیگر کی قیام پاکستان کے بعد کی تصاویر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.