پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) چوہدری ساجد محمود نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ آج کے بعد میرا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، پی ٹی آئی ورکرز سے معذرت خواہ ہوں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، 9 مئی واقعات دلخراش ہیں جنہوں نے ملک کو ہلا کے رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے، آگے سیاست کرنی ہے یا نہیں، اپنی برادری سے مشورہ کروں گا۔
Comments are closed.