ڈومنیکا ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 141 رنز سے شکست دے دی، جس کے دوران ایک اور بھارتی بیٹر نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا لیا۔
میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز اسکور کرنے کے بعد دوسری اننگز میں صرف 130رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت نے ٹیسٹ میچ میں 152.2 اوورز میں پہلی اننگز 5 وکٹ 421 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما 103، یشوی جسوال 171 اور ویرات کوہلی 76 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
روہت شرما اور جسوال نے پہلی وکٹ پر 229 رنز اسکور کیے تھے جبکہ کہ بائیں ہاتھ کے 21 سالہ یشوی بھوپیندرا کمار جسوال جو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 ویں بھارتی بیٹس مین بنے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی۔
ڈومینکا ٹیسٹ کی خاص بات بھارت کے روی چندرن ایشون کی میچ میں 131 رنز دے کر 12 وکٹ کی پروفارمنس بھی تھی۔
ایشون جو 93 ٹیسٹ میں 23.61 کی اوسط سے 486 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، اس ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی وکٹوں کا مجموعہ اب 709 تک پہنچ چکا ہے، دائیں ہاتھ کے 36 سالہ آف بریک بولر ون ڈے کرکٹ میں 151 اور ٹی 20 کرکٹ میں 72 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔
Comments are closed.