وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کامقدمہ اتنا کمزور ہے تو عدالت سےبھاگ کیوں رہےہیں؟ روزانہ سماعت اور لائیو کوریج کی مخالفت کیوں؟
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آج ہونے والی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے تنقیدی ٹوئٹ جاری کردی۔
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی، زرداری خاندان کوپتہ ہےعدالت سےبھاگنےمیں ہی عافیت ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نےمنی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹےحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی۔
Comments are closed.