- مصنف, جیمز کیلی
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- ایک گھنٹہ قبل
عیسائیت کی سب سے قدیم مذہبی کتاب کو تین ملین برطانوی پاؤنڈ یعنی پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کے عوض نیلام کیا گیا ہے۔یہ نیلامی ’کرسٹیشز آکشن ہاؤس‘ میں منعقد ہوئی جہاں سنہ 250 سے 350 بعد از مسیح کے درمیان لکھی جانے والی ’کروسبی شوین کوڈیکس‘ نامی یہ کتاب نیلامی کے لیے پیش کی گئی۔یہ کتاب قدیم مصر میں درخت کی کھال سے بنے کاغذ پر ’کاپٹک‘ زبان میں لکھی گئی تھی۔گمان کیا جاتا ہے کہ زمانہ قدیم میں تحریر ہونے والی یہ کتاب اس وقت اپنی نوعیت کی ایسی سب سے پرانی کتاب ہے۔ کرسٹی آکشن ہاؤس نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ اس کتاب کی نیلامی 30 لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ میں ہوئی۔
آکشن ہاؤس کے ایک ترجمان نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ رازداری کے قانون کے تحت وہ اتنی خطیر رقم کے عوض یہ کتاب خریدنے والے کا نام نہیں ظاہر کر سکتے۔کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب عیسائی مذہب کی سب سے پہلے بننے والی خانقاہ میں تحریر ہوئی اور اس میں پہلی دو بائبل کا مکمل مواد موجود ہے۔،تصویر کا ذریعہReuters
کرسٹی آکشن ہاؤس میں کتب کے ماہر یوجینیو ڈوناڈونی نے اپریل میں بی بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ ’یہ کتاب بحیرہ روم کے اردگرد مسیحیت کے پھیلاو کے عینی گواہ کے طور پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔‘مصر میں راہبوں نے اس کتاب کو استعمال کرتے ہوئے ایسٹر منایا جب حضرت عیسی کو صرف 100 سال گزرے تھے۔یہ کتاب اس مجموعے کا حصہ ہے جس کو سب سے پہلے 1950 میں دریافت کیا گیا تھا۔اس کے بعد اس کتاب کو امریکہ کی مسیسیپی یونیورسٹی نے خرید لیا تھا جہاں یہ 1981 تک رہی۔ یونیورسٹی سے بعد میں یہ کتاب کئی خریداروں کے پاس پہنچی تاہم پھر اسے ناروے کے ڈاکٹر مارٹن نے 1988 میں خریدا۔ڈاکٹر مارٹن نے ہی کرسٹی آکشن ہاؤس کے ذریعے اس کتاب کو نیلام کیا ہے۔ اسی نیلامی کے دوران ایک اور قدیم تحریر، جسے ’کوڈیکس سینائیٹیکس رسکرپٹس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک عشاریہ 25 ملین پاؤنڈ میں نیلام ہوئی۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.