جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

ایکواڈور میں صدارتی امیدوار کے قتل پر امریکا پریشان، مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ

امریکا نے ایکواڈور میں صدارتی امیدوار کے قتل کو ہولناک اور پریشان کُن قرار دیتے ہوئے مجرموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاوی سینسیو کے قتل پر وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کا قتل پریشان کُن اور ہولناک ہے، امید ہے قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کو گزشتہ روز انتخابی ریلی میں سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

ایکواڈور میں صدارتی انتخابات 20 اگست کو ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.