قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 292 ارب 38 کروڑ 8 لاکھ روپے مالیت کے کراچی سرکلر منصوبے کی منظوری دے دی۔
اس منصوبے میں 263 ارب 14کروڑ 9 لاکھ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے حاصل ہوں گے، کراچی سرکلر منصوبہ ڈرگ روڈ سے شروع ہو کر گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور سائٹ کے علاقوں سے ہوتا ہوا ور لیاری کے علاقے پر ختم ہو گا۔
44 کلو میٹر طویل کرچی سرکلر ریلوے کے لئے علیحدہ سے جدید ٹریک بھی بچھایا جائے گا۔
ایکنک نے اصولی طور پر اربوں روپے مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی اصولی طور پر منظوری دی ہے، اس منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کر بہتر کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ کراچی سے شروع ہونے والے ریلوے نظام کوٹری، حیدرآباد، روہڑی، ملتان، لاہور، راولپنڈی سے ہوتا ہوا پشاور میں ختم ہوتا ہے۔
ایکنک نے نیلم آزاد کشمیر میں 48میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ لگانے کی بھی منظوری دی، یہ منصوبہ نیلم دریا کے کنارے کیل کے قریب لگایا جائے گا۔
اس کی منظوری اس منصوبے کی لاگت کا دوبارہ جائزہ لے کر ڈالر کی قیمت 220 روپے فی ڈالر کے حساب سے مقرر کئے جانے سے مشروط ہے۔
Comments are closed.