وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک نے 110 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 18 ارب 80 کروڑ روپے سے کورنگی اور ملیر سمیت کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے منصوبوں کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں ماحولیات اور دیہی ترقی کے منصوبے بھی ایکنک اجلاس میں منظور کیے گئے۔
اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
Comments are closed.