وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس میں کراچی سرکلر ریلوے پر 22 کراسنگ پوائنٹ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق کراچی سرکلر ریلو پر کراسنگ پوائنٹ 20 ارب 70 کروڑ روپےکی لاگت سے تعمیر ہوں گے۔
ایکنک کی جانب سے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کو منصوبے کی لاگت میں معقول رد و بدل کا اختیار دیا گیا، لاگت کے تخمینےکا جائزہ لینے پر کمی ہو تو سی ڈی ڈبلیو پی اس کی منظوری دے سکے گی۔
اعلامیے کے مطابق لاگت میں کمی کے بعد منظور منصوبے کی رپورٹ ایکنک چئیرمین کو دی جائےگی، جائزے کے بعد منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہو تو یہ منصوبہ ایکنک سے منظور کروایا جائے گا۔
Comments are closed.