جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایکس کی سروس چند گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کی سروس بحال ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن دونوں کی سروس آج صبح 11 بجے سے دنیا بھر میں ڈاؤن رہنے کے بعد ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) کے صارفین کچھ دیر کے لیے اپنی ٹائم لائن دیکھنے سے قاصر رہے، جس کی شکایت کے تقریبا 60 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین نے ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر (آن لائن پلیٹ فارم جو ویب سائٹس اور ایپ کی بندش اور ڈاؤن کو ٹڑک کرتا ہے) پر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاؤن ڈیٹیکٹر کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق ایکس صارفین کو ریگولر ٹوئٹس کی جگہ ’ویلکم ٹو یور ٹایم لائن‘ لکھا نظر آرہا تھا۔

تاہم اب یہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے اور ایکس کی سروس اب ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے جس کے بعد صارفین کو ان کی ٹائم لائن نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس مارچ اور جولائی میں بھی ایکس کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.