بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایکسپورٹرز اور کسٹم حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب

چمن میں ایکسپورٹ ٹرکوں کے چیکنگ کے طریقے کار پر ہونے والے تنازع کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز کے ساتھ کسٹم حکام کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو ایک دن بعد فریش آئٹمز کی ایکسپورٹ بحال ہوگئی اور این ایل سی یارڈ میں اے این ایف چیک پوسٹ ختم کردی گئی ہے۔

کسٹم حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ایل سی اور کسٹم اہلکار ٹرکوں کو جدید اسکینر سے چیک کریں گے جبکہ افغانستان، وسط ایشیا کو تازہ پھلوں، سبزیوں، چکن آئٹمز کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.