سربراہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آپ بلدیاتی اداروں کو اختیار نہیں دینا چاہتے، وائسرائے کی طرح ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے شہر پر قبضہ کر رکھا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاکہ تین سال حکمرانی کرنے والے عوام کو کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی طرح ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اختیارات آئین میں لکھے جائیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے پاس عوام کی ترجمانی کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے کوئی اور راستہ نہیں، سندھ میں اگر کوئی اپوزیشن جماعت ہے تو وہ پاک سرزمین پارٹی ہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک سرزمین الیکشن سے قبل کوئی اتحاد نہیں بنائے گی، ہم تنہا الیکشن لڑیں گے، الیکشن سے قبل اتحاد لوگوں کو کنفیوژ کر دیتا ہے۔
Comments are closed.