پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کرپشن کے لیے لگایا گیا ہے۔
بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف حسن اسکوائر پر پی ایس پی کے مظاہرے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج یہ پانچواں احتجاجی مارچ ہے، سندھ حکومت ظلم بند کرے اور کراچی کو بااختیار بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں ہم پر ظلم بند کرو، یہ لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے، ہم آئین و قانون کے مطابق اپنا حق مانتے ہیں، کسی نے آواز نہیں سنی۔
پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ مجھے پانی اور سیوریج کا اختیار دو، کچرا اٹھانے کا اختیار دو، میرے بچوں کو روزگار دو تاکہ شہر قائد کے نوجوانوں کو خودکشی سے بچایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ والو! حکمرانوں کو تمہاری آواز نہیں جارہی، خاکروبوں کے پیسے بھی کھائے جارہے ہیں، سندھ حکومت ظلم بند کرے، مجھے ایسے ظالم نظام میں نہیں جینا۔
Comments are closed.