حکومت سندھ نے کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے نئے ایڈمنسٹریٹرز سے چارج چھوڑوانے کے لیے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے۔
کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی تنازع اختیار کر گئی۔
نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود نئے ایڈمنسٹریٹرز نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور ہٹانے کے نوٹیفکیشن محکمۂ بلدیات سندھ نے جاری کیے تھے۔
کورنگی میں جاوید الرحمٰن کلہوڑو کی جگہ محمد شریف کو اور شرقی میں رحمت اللّٰہ شیخ کو ہٹا کر سید شکیل احمد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ کل عدالت میں سماعت ہے، توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، پرانے ایڈمنسٹریٹرز کو چارج لینے دیں۔
Comments are closed.