منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں آج آرام کا دن

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں آج آرام کا دن ہے، کل کراچی کنگز اور پشاور زلمی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 90 رنز پر سمٹ گئی۔

ملتان سلطانز بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.