ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام فی الوقت موخر کرنے پر رضامند ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام فی الوقت موخر کرنے کے فیصلے سے متعلق جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا آن لائن اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایچ ای سی کی نمائندگی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی، اس موقع پر 4 سالہ اور 2 سالہ ڈگری پروگرام پر تجاویز پیش کی گئیں۔
دوران اجلاس متعدد وائس چانسلرز نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم سلسلہ معطل اور انتظامی امور متاثر رہے۔
ذرائع کے مطابق وائس چانسلرز نے دوران اجلاس کہا کہ اس سال نئی پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا، پالیسی پر بہتر انداز میں عمل کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
Comments are closed.