بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایچ آئی وی وائرس کی دریافت کرنے والے سائنسدان چل بسے

ایچ آئی وی وائرس کی دریافت کرنے والے فرانسیسی سائنسدان لوچ مونتانیے 89 سال کی عمر میں چل بسے۔

لوچ مونتانیے (Luc Montagnier) اور فرانسوا (Françoise) کو 2008 میں ایچ آئی وی کی دریافت پر نوبیل کا مشترکہ انعام دیا گیا تھا۔

پیرس میں ان کی لیبارٹری میں 1983ء میں ایک ایسا وائرس دریافت کرنے پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی تھی جس کے متعلق پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس وائرس کو بعد میں 1986ء میں ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس بتایا گیا۔

لوچ مونتانیے کی کامیابی نے ایچ آئی وی ٹیسٹ اور اینٹی ریٹرو وائرل کی ادویات بنانے میں فائدہ فراہم کیا جو کہ مہلک پیتھوجین کو دور رکھتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.