کیلیفورنیا کی عدالت نے 3 سالہ قانونی جنگ کے بعد فورٹنائٹ بنانے والی کمپنی ایپک گیمز اور دیگر پبلشرز کو ایپ اسٹور سے ہٹانے پر دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔
کیلیفورنیا کی عدالت کا کہنا ہے کہ گوگل نے فورٹنائٹ بنانے والی کمپنی ایپک گیمز اور دیگر پبلشرز کو ایپ اسٹور سے ہٹا کر عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
کیس کا فیصلہ اپنے حق میں آنے پر ایپک گیمز کے بانی اور سی ای او ٹم سوینی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے گوگل کے خلاف فتح حاصل کر لی ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ 4 ہفتوں کی عدالتی کارروائی کے بعد کیلیفورنیا کی جیوری نے تمام معاملات پر گوگل پلے کی اجارہ داری کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔
ٹم سوینی نے اس قانونی جنگ میں ان کے ساتھ تعاون کرنے والے اور ان پر اعتماد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ یہ قانونی جنگ اگست 2020ء میں شروع ہوئی تھی جب گوگل اور ایپل دونوں نے ایپک گیمز کو اپنے ایپ اسٹورز سے بلاک کر دیا تھا۔
Comments are closed.