لیکن اس پراڈکٹ کو مسائل کا سامنا رہا۔ فانینشل ٹائمز کے مطابق ایپل نے اس کی پیداوار آدھی کرنے کا فیصلہ کیا جو پہلے کیے گئے تخمینے کے مطابق 2024 تک 10 لاکھ سے کم ہو کر اب چار لاکھ ہے۔
اس مہنگے ہیڈ سیٹ میں کیا خاص ہے؟
ایپل نے اعلان کیا تھا کہ وژن پرو میں 256 جی بی ڈیٹا کی گنجائش ہو گی اور انھوں نے واضح کیا کہ ہیڈ سیٹ کا آنکھوں کو ٹریک کرنے کا فیچر صرف ایک آنکھ پر بھی کام کر سکے گا۔ یہ فیچر ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنی دونوں آنکھوں کا مکمل استعمال نہیں کر سکتے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کوشش کر رہی ہے کہ اپنے ہیڈ سیٹ کو مارکیٹ میں موجود دیگر ہیڈ سیٹ سے منفرد رکھے۔ وہ ڈیویلپرز کو کہہ رہے ہیں کہ اس ڈیوائس کی ایپس کو ’سپیشل کمپیوٹنگ‘ کہیں۔انھوں نے اپنے ایک بلاگ میں خاص ڈویلپرز کے لیے لکھا ’اپنی ایپس سے ملنے والے تجربے کو آپ آگمنٹڈ ریئیلٹی، ورچول ریئیلٹی، ایکسٹینڈٹ ریئیلٹی یا مکسڈ ریئیلٹی نہ کہیں۔‘ورچوئل رئیلٹی میں انسان کو ایسے ماحول میں لے کر جایا جاتا ہے جو ڈیجیٹل ہوتا ہے اور حقیقت پر مبنی نہیں ہوتا جبکہ آگمنٹڈ ریئیلٹی میں ماحول حقیقت والا ہوتا ہے لیکن ڈیجیٹل مواد اس کا حصہ محسوس ہوتا ہےایپل نے ایک پراڈکٹ کا ٹریلر بھی انٹرنیٹ پر شائع کیا ہے جس میں فلمی اداکاروں کو مختلف گوگلز اور ہیلمٹ پہنتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور اس کے فوراً بعد ایک خاتون کو وژن پرو پہنتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، یہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایپل نے جس طرح 2017 میں آئی فون کو لانچ کرتے ہوئے لوگوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ویسی ہی یہ کوشش تھی۔
- ’وژن پرو‘: ایپل نے جدید مکسڈ ریئلیٹی ہیڈ سیٹ متعارف کروا دیا، دو گھنٹے کی بیٹری اور قیمت 3499 ڈالرز6 جون 2023
- ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، سمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد دنیا پر اپنا راج قائم کرنے میں کامیاب17 جنوری 2024
- ’92 ڈالر فی دعویدار‘ ایپل نے آئی فون کی رفتار کم کرنے کے کیس میں ادائیگیاں شروع کر دیں8 جنوری 2024
مہنگی قیمت
اگر ایپل کی یہ مصنوعات کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ کمپنی کے لیے اربوں ڈالر کا نیا ذریعہ بن جائے گا۔ لیکن جہاں پوری دنیا میں لوگ اپنے لیے ضرورت کی چیزیں خریدنے میں مشکل کا سامنا کر رہے ہیں زیادہ امکان یہی ہے کہ معاشی طور پر بہتر حالت میں رہنے والے افراد ہی اس کو خرید سکیں گے۔ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ہیڈسیٹ کی قیمت کو کم رکھا ہے۔ اس کے کویسٹ 3 کی قیمت 499 ڈالر یعنی جو تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے ہیں۔کم قیمت کے باوجود اسے بڑی مارکیٹ میں مشکل کا سامنا رہا۔ ایک مسئلہ جو ابھی بھی میٹا کے ہیڈسیٹ کو درپیش ہے وہ یہ ہے کہ اسے کتنے آرام سے پہنا جا سکتا ہے خاص طور پر اس وقت جب اسے زیادہ دیر تک پہننا ہو۔
وژن پرو کا جائزہ
بی بی سی کو گذشتہ سال جون میں ویژن پرو کا جائزہ لینے کا موقع ملا تھا۔ ہم ان چند خبریں دینے والے اداروں میں سے تھے جنھیں اسے استعمال کرنے کاموقع دیا گیا لیکن تصویریں اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں تھی۔مارکیٹ میں پہلے سے موجود ہیڈسیٹس کے مقابلے میں ایپل نے اپنے ہیڈسیٹ پر بیٹری نصب نہیں کی ہوئی لہذا اس کی وجہ سے سر پر وزن محسوس نہیں ہوتا لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری علیحدہ سے تار کے ذریعے لگی رہتی ہے۔اس ہیڈسیٹ کو استعمال کرنے کا تجربہ ایپل کے دیگر مصنوعات جیسا ہے۔ ایک دفعہ آپ ہیڈسیٹ پہنیں تو آپ کو اپنے گرد کمرہ نظر آ رہا ہوتا ہے لیکن آپ شیشے سے اسے نہیں دیکھ رہے ہوتے بلکہ ہیڈسیٹ پر لگے کئی کیمرے آپ کو ارد گرد کا ماحول دکھا رہے ہوتے ہیں۔یہ ایک ’مکسڈ ری ایلیٹی‘ تجربہ ہے، ڈیجیٹل مواد آپ کو اردگرد کمرے میں نظر آ رہے ہوتے ہیں۔آپ ہیڈ سیٹ کے دائیں طرف کے اوپر موجود بٹن کو دباتے ہیں اور آپ کے سامنے ایپس آ جاتی ہیں، اگر تو آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو ان ایپس کو پہچان جائیں گے جیسے کہ آئی میسیج، فوٹوز، ایپل ٹی وی وغیرہ۔ اور اس مرحلے کے بعد آپ ہاتھوں کے اشاروں سے اسے چلا سکتے ہیں۔ ہیڈسیٹ یہ ٹریک کرتا ہے کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں تو جب آپ کسی ایپ کو دیکھ رہے ہوں اور اپنے انگوٹھے اور انگلی کو جوڑتے ہیں تو وہ ایپ کُھل جاتی ہے۔آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ کو نظر آنے والی چیزیں کتنی بڑی یا چھوٹی ہونی چاہیے۔ یہ پورے کمرے کو ہی چیزوں کے ساتھ بھر سکتا ہے یا ایسا بھی دکھا سکتا ہے جیسے وہ سب دیوار کے ساتھ لگے ٹی وی سکرین پر موجود ہیں۔لیکن اگر کوئی آپ کے سامنے سے گزرتا ہے تو آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔جائزے کے دوران جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا تو ایپل کا اہلکار ہمیں یاد دلاتا کہ یہ پراڈکٹ ابھی مکمل نہیں ہوا اور کیونکہ اس کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں تھی لہذا ان مسائل کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نہیں لگائی جا سکی۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.