gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup hotshot mature the hookup game download hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایپل کمپنی اپنا سب سے بڑا’میک بک ایئر‘لیپ ٹاپ لانچ کرنے والی ہے؟

ملٹائی نیشنل کمپنی ایپل کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ کمپنی جلد 15 انچ کا نیا ’میک بک ایئر‘ لیپ ٹاپ لانچ کرکے نیا ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔

نئی ٹیکنالوجی سے متاثر ویب سائٹ بوائے جینیئس کی رپورٹ کے مطابق، ایپل کمپنی2023 میں اپنا سب سے بڑا 15 انچ کا نیا ’میک بک ایئر‘ لیپ ٹاپ لانچ کرکے نیا ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔

اس حوالے سے قابلِ اعتماد ذرائع ایپل اِن سیڈر  کا کہنا ہے کہ ’کمپنی میک بک ایئر پر کام کر رہی ہے لیکن ممکنہ طور پر اسے اپنی ایئر سیریز میں شامل نہیں کرے گی‘۔

معروف تجزیہ کار منگ چیول کوو کے مطابق، نئے 15 انچ کے میک بک ایئر لیپ ٹاپ کو 2023 کے آخری حصّے تک بڑے پیمانے پر دستیاب ہونا چاہیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ منگ چیول کوو کا مزید کہنا ہے کہ ’بڑی اسکرین کے باوجود، ایئر ماڈل کےاضافی بجلی کے استعمال کرنے کی توقع نہیں ہے بلکہ یہ پہلے کی طرح 30 واٹ پاور اڈاپٹر ہی استعمال کرے گا‘۔

تاہم، کار منگ چیول کوو کی اس بات کا مطلب ابھی واضح نہیں ہوا کہ’کمپنی اپنے اس بڑے سائز کے میک بک لیپ ٹاپ کو اپنی کمپنی کے لیپ ٹاپ کی ایئر سیریز میں شامل نہیں کرے گی‘۔

غیر ملکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایپل نے حال ہی میں خصوصی ایڈیشن رواں سال کے پہلے ایونٹ میں متعارف کروایا۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی ابھی تک صرف دو قسم کے لیپ ٹاپ’میک بک پرو‘ اور ’میک بک ایئر‘ فروخت کرتی ہے۔

تو اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر کمپنی اس نئےمیک بک لیپ ٹاپ کو اپنے لیپ ٹاپ کی ایئر سیریز میں شامل نہیں کرے گی تو پھر کمپنی اب اپنے صارفین کے لیے مارکیٹ میں کیا نیا متعارف کروانے جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.