best hookup apps that aren't a scam california hookup bar asian girls daty hookup hookup Stafford CT hookup Hawleyville hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایپل کا آئی فون 14 بھارت میں تیار کیا جائے گا؟

دنیا کی نامور کمپنی ایپل ان کارپوریشن آئی فون 14 کی بھارت میں تیاری شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی آئی فون 14 کی تیاری بھارت میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ امریکی ٹیک کمپنی امریکا اور چین کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سےاپنے لیے چین کا متبادل تلاش کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کمپنی بھارت میں اپنی پراڈکٹس کی پیداوار بڑھانے اور جلد نئے آئی فونز کی تیاری اور لانچ کے لیے سپلائرز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل کے تائیوان میں مقیم سپلائر  نے چین سے اشیاء کی ترسیل اور آئی فون 14 کو بھارت کے شہر چنئی سے باہر قائم اپنے پلانٹ میں تیار کرنے کے عمل کا مطالعہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں پہلے آئی فون 14 کی پیداوار اکتوبر کے آخر یا نومبر میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ کمپنی آئی فون کی تیاری کے لیے اپنےکچھ پلانٹس کو چین سے دیگر مارکیٹس بشمول بھارت میں منتقل کر رہی ہے، جو کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسمارٹ فون مارکیٹ ہے، یہی نہیں بلکہ کمپنی وہاں آئی پیڈ ٹیبلٹس کو اسمبل کرنےکا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

بھارت کے علاوہ میکسیکو اور ویتنام جیسے ممالک بھی امریکی برانڈز کی پراڈکٹس فراہم کرنے والے کنٹریکٹ مینوفیکچررز کے لیے تیزی سے اہم ہوتے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.