ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کےخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے درخواستوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا، لارجر بینچ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں، جبکہ 5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں۔
ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں صرف لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر دائر کی جائیں گی، 5 رکنی لارجر بینچ 9 جنوری سے درخواستوں پر سماعت کا آغاز کرے گا۔
Comments are closed.