ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلیں سماعت کےلیے مقرر کر دیں، عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں، نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی۔
نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کر رکھا ہے، نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں عدم حاضری پر خارج کر دی گئی تھیں، ان کی ملک واپسی پر عدالت نے سزا کے خلاف اپیلیں بحال کیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
Comments are closed.