اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر میں یومِ آزادی کے موقع پر صبح سویرے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی یومِ آزادی پر ایوانِ صدر میں ہونے والی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی۔
تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سروسز چیفس، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان اور قوم کے استحکام، ترقی و سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Comments are closed.